لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ) امام بارگاہ در عباس ؑ چکر محلہ میں ستائیس صفر بروز جمعرات سالانہ مجلس عزا منعقد ہو گی ،جس میں علامہ ذوالفقار حسین ترابی آف منڈی بہاؤالدین ،ذاکر عدیل الطاف آف شادیوال ،ذاکر ملک حید ر علی آف سرگودھا،ذاکر مشتاق حسین ماشکی آف جھنگ ، ذاکر تجمل عباس ضیغم آف سرگودھا،ذاکر افضال حسین ااف کوٹلی، ذاکر علی نواز شاکر آف لالہ موسیٰ ،ذاکر غلام قمر آف دلانوالہ فضائل و مصائب آل محمد ﷺ بیان فرمائیں گے متولی امام بارگاہ در عباس ؑ سائیں منظور حسین حیدری و راجہ محمد حسن حیدری نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں سکیورٹی کیلئے لالہ موسیٰ پولیس موجود ہو گی احتتام مجلس عزا پر شیعہ تابوت امام حسن ؑ برآمد ہو گا اور ماتمی جلوس سید افتخار شاہ کے گھر پہنچ کر ختم ہو گا علاقہ بھر سے مومنین کی کثیر تعداد متوقع ہے۔