لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ) ممتازسماجی وسیاسی شخصیات چوہدری خالدمحمود،چوہدری محفوظ احمد،چوہدری نویدالاسلام ،شیخ شکیل،جاویدبٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ الحاج شیخ عبدالخلیل خاندان کی لالہ موسیٰ شہراورضلع گجرات کیلئے تاریخی خدمات ہیں، ان خدمات کو دیکھاجائے تومیونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی وائس چیئرمین شپ کیلئے شیخ خالدمحمودسے موزوں کوئی امیدوارنظرنہیں آتا،پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کی قیادت اور کائرہ خاندان لالہ موسیٰ کے شہریوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے شیخ خالدمحمودکو وائس چیئرمین کا امیدوارنامزدکریں،انہوں نے مزیدکہاکہ الحاج شیخ عبدالخلیل کا خاندان ہی ضلع گجرات کا وہ واحدخاندان ہے جو کام سرکاری وسائل سے ہونے چاہئے و ہ اپنی جیب سے کرانے میں کبھی نہیں ہچکچاتا۔