وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ دس ممالک کے وزرائے خارجہ اور مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس کا پانچواں وزارتی اجلاس آج شروع ہو گا۔ خطے کے دس ممالک کے وزرائے خارجہ، معاون ممالک کے مندوبین اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ افغانستان سے بھرپور تعاون اور جنگ زدہ ملک میں پائیدار امن کے راستے تلاش کئے جائیں گے۔ خطے اور دنیا کے امور پر گہری نظر رکھنے والے کہتے ہیں کہ پاکستان کیلئے یہ کانفرنس افغانستان میں امن کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلانے کا سنہری موقع ہے۔ پانچویں وزارتی اجلاس میں افغانستان کو لاحق سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کا جو حل تجویز کیا جائے۔