کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے جب کہ وفاق سے بلائے گئے ادارے کے اختیارات میں توسیع کے لیے اسمبلی سے اجازت لینا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے جب کہ وفاق سندھ کے معاملے میں دلچسپی بھی لیتا ہے تاہم وفاق سے بلائے گئے ادارے رینجرز کی اسمبلی سے اجازت لینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رینجرزاور پولیس نے اچھے کام کیے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تاہم رینجرز کے اختیارات سے متعلق سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے اور اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے۔
سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیراعظم اورآرمی چیف دونوں ہی عزیز ہیں جب کہ وزیراعظم کا کراچی آکر بریفنگ لینا اچھی بات ہے۔