ریاض (جاوید اختر جاوید) فکر کو اڑان اور فن کو دوام دینے کیلئے حلقہ فکرو فن شعری، ادبی اور تنقیدی نشستیں منعقد کرتا رہتا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز بزم تکبیر کے چیئرمین ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے مقامی ریستوران میں ایک محفل فکرو فن منعقد کی۔
حمد و ثنا کے بعد ڈاکٹر باجوہ نے بزم تکبیر پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ بزم تکبیر پچھلے چند سالوںسے ریاض میں سرگرم عمل ہے۔ اس کی بنیاد ہفت روزہ تکبیرکے ایڈیٹر محمد صلاح الدین کے ریاض آمد کے مو قع پر رکھی گئی تھی۔ جاوید اختر جاوید نے اپنے اظہاریہ میں کہا ۔ ۔ ۔
سیل در سیل تکبیر کی گونج ہے موج در موج حمد و ثنا الہُ
اس مو قع پر چوہدری محمد حسین اور علامہ فرمان علی سلیمی نے اقبال کے شعری محاسن اور فکروفن پر دلپذیر انداز میں تبصرہ پیش کی۔
امین تاجر نے کہا کہ آج یہ محفل فکرو فن مطالعاتی بھی ہے اور معلوماتی بھی۔ ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ ایسی نشستوں کا انعقاد ہو نا چاہیے تاکہ دیپ سے دیپ جلے اور فکر و نظر کو جلاملے