کھاریاں(چوہدری جاوید وڑائچ سے)جنڈانوالہ شریف سید منیرحسین ویلفئر فاونڈیشن کی جانب سے 23مستحق خاندانوں کوماہانہ امدادی وظیفہ دیا گیا۔تفصیل کہ مطابق سید منیر حسین ویلفئر فاونڈیشن(رجسٹرڈ)دربار عالیہ حضرت سیدہ بی بی صاحبہ ذکر حبیب منزل جنڈانوالہ شریف کے بانی صاحبزادہ پیر سید منیر حسین شاہ صاحب نے 23مستحق خاندانوں میں اپنے دست مبارک سے امدادی رقم تقسیم کی اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید جرار حسین ،چوہدری عامر شہزاد،حکیم امتیاز،صحافی چوہدری جاوید وڑائچ ،عابد جوئیہ ،علی ارسلان موجود تھے پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ پیر سید منیر حسین شاہ صاحب نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعا فرمائی خاص طور پر ان حضرات جوہر ماہ ،بیوہ ،غریب ،مسکین یتیم اور مستحق لوگوں کی امداد کے لیے ویلفئر فاوڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں اللہ ان کے مال جان عزت آبرو کی حفاظت فرمائے اورانہیں آئندہ بھی اس نیک کام میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے آمین