counter easy hit

بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ضبط املاک کی نیلامی

World-dawood-ibrahim_12-9-2015_206824_l. [downloaded with 1stBrowser]ممبئی…….بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ضبط کی گئی املاک کی آج نیلامی کی جارہی ہے ،نیلامی کے لئے بولی کی ابتدا ایک اعشاریہ اٹھارہ کروڑ روپے سے ہوگی۔بھارتی حکومت کی جانب سے داؤد ابراہیم کی ضبط کی گئی املاک آج ممبئی میں نیلامی کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔ نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی املاک میں تین ممبئی شہر اور چار ممبئی شہر سے باہر ہیں۔ان میں داؤد ابراہیم کے نام پر ممبئی میں ایک ہوٹل، بھنڈی بازار کا ریستوران کے علاوہ اندرون اور بیرونِ شہر سات دکانیں اور ریستوران ہیں۔90 کی دہائی میں بھارتی حکومت نے انڈرورلڈ ڈان کے بھارت چھوڑنے کے بعد ، داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط کر لی تھی،جن کی مالیت کروڑوں روپے میں تھی۔بھارتی حکومت نے نیلامی کے لئے ایک نجی فرم کو ذمہ داری دی ہے۔