اسلام آباد میں مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستانی طلبا کا مستقبل انتہائی روشن ہے
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا بلوچستان ہمیں اتنا ہی عزیز ہے جتنا اور کوئی صوبہ تمام سیاسی جماعتیں مل کربلوچستان میں حکومت کر رہی ہیں ۔اسلام آباد میں مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں ۔بلوچستان میں سڑکوں کے ساتھ تعلیمی ادارے، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز قائم ہونی چاہئیں ، گوادر سے خیبر پختونخوا تک شاہراہیں تعمیر ہو رہی ہیں، شاہراہوں کی تعمیر سے فاصلے کم ہوں گے ، لوگ قریب آئیں گے۔ان کا کنہا تھا کہ پاکستانی طلبا کا مستقبل انتہائی روشن ہے اور بلوچستان میں تمام پارٹیاں مل کر حکومت کررہی ہیں جس سے امن وامان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے ،آج کا بلوچستان دس سال پہلے کے بلوچستان سے بہت بہتر ہے ،بلوچستان ہمیں اتنا ہی عزیز ہے جتنا پاکستان کا کوئی اور حصہ اہم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل فراہم کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان پڑھ لکھ کر باوقار شہری بنیں اور پاکستان کی خدمت کریں ۔