ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات اور بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی ملاقات میں شامل تھے ۔ پاک امریکہ تعلقات اور بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔