رینجرز نے درخواست دائر کی کہ وسیم اختر نے رینجرز پر کھالیں چھیننے کا جھوٹا الزام عائد کیا ، وسیم اختر کے ان الزامات کے باعث رینجرز کو نا قابل تلافی نقصان ہوا لہذا ہرجانہ دلایا جائے
کراچی (یس اُردو) رینجرز نے سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی رینجرز کی جانب سے دائَر کیا گیا ، عدالت نے رینجرز کے دعوے پر وسیم اختر کو جواب کے لئے طلب کرلیا ہے۔ رینجرز نے درخواست دائر کی ہے کہ وسیم اختر نے رینجرز پر کھالیں چھیننے کا جھوٹا الزام عائد کیا ، وسیم اختر کے ان الزامات کے باعث رینجرز کو نا قابل تلافی نقصان ہوا لہذا ہرجانہ دلایا جائے یا پھر وسیم اختر یہ الزام ثابت کریں۔