،ُکھیوڑہ (نمائندہ خصوصی )تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میونسپل کمیٹی میں چیف آفیسرعدم موجودگی سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، عرصہ دراز سے سی او کی بار بار تبدلی شہر کی حالت خراب ہونے کی بڑی وجہ ہے گزشتہ ایک بڑے عرصہ سے سی او کھیوڑہ کی سیٹ پر عارضی تعیناتی کی جارہی ہے اور اس وقت بھی موجودہ سی او کے سات قائم مقام لکھا جا رہاہے مستقل تقرری نہ ہونے کی وجہ سے دنوں میں مکمل ہونے والے کاموں میں مہینے لگ جا تے ہیں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے کئی کئی دن چکر لگانے پڑتے ہیں شہر میں صفائی کے لیے کسی قسم کا کوئی شیڈول وضع نہیں ہے روٹین میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں بننے والے گندگی کے ڈھیروں سے تنگ آچکے ہیں ،عوامی حلقوں نے حکومتی اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کھیوڑہ ایک اہم قدیم سیاحتی شہر ہے اور سالٹ مائن دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں شہر کی سٹرکوں کی بری حالت سڑک کنارے گندگی کے ڈھیر ایک بدنما تاثر دیتے ہیں ان تما م کی مسائل کے حل کے لیے چیف آفیسر کھیوڑہ کی سیٹ پر بار بار تبدیلی کی روائت کو ختم کیا جائے ۔