مشرق وسطیٰ کی ایک بڑی ریٹیل چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت بند کر دی ہے۔ ٹرمپ ہوم کی مصنوعات کو متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور قطر کے سٹورز سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دبئی: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کیخلاف بیان بازی مہنگی ثابت ہو رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی مشہور ریٹیل چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مصنوعات کو اپنے متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور قطر کے سٹورز سے ہٹا دیا ہے۔ ریٹیل چین کے مالک گروپ لینڈ مارک کا کہنا ہے کہ ہم اپنے تمام گاہکوں کی عزت کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ بیانات کی روشنی میں ہم نے ٹرمپ ہوم کی تمام مصنوعات کی فروخت بند کر دی ہے۔