counter easy hit

ہفتہ بیت گیا ، سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرسکی

312632_18036269. [downloaded with 1stBrowser]

It’s been a week, the government did not extend Rangers options

وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے پر فیصلے کیلئے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا امکان ، چودھری نثار کی جانب سے اہم اعلان متوقع
کراچی (یس اُردو) سات دن گزرنے کے باوجود سندھ سرکار رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کرسکی ، وفاق کی تشویش بڑھنے لگی ، وفاقی حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار اہم اعلان کرسکتے ہیں ۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ ، ہفتہ گزرگیا لیکن اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ سکا ، وفاق کا صبر جواب دینے لگا ۔
ذرائع کے مطابق سندھ سرکار سے مایوس وفاقی حکومت نے اب اپنے اختیارات استعمال کرنے کی ٹھان لی ہے اور رینجرز سے متعلق اہم فیصلہ آنے کا امکان ہے ۔ وفاقی حکومت تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت رینجرز اختیارات میں از خود توسیع کر سکتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دیگر آپشن پر بھی غور کر رہی ہے لیکن کوئی اقدام آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہوگا اور نہ ہی کراچی میں امن پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے حال ہی میں رینجرز سے متعلق دئیے جانے والے بیانات پر وفاق نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کراچی میں ہونے والا رینجرز کا اجلاس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔