مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق معاملہ پیر تک حل کرنے کا وقت دے دیا۔ کہتے ہیں چودھری نثار صرف اپنی پارٹی کا مفاد دیکھ رہے ہیں۔ رینجرز کے اختیارات سے متعلق احتیاط سے کام لیں۔ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور سندھ حکومت کی رضا مندی سے جاری رہے گا۔
کراچی: (یس اُردو) رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو وفاق پر برس پڑے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو احتیاط کا مشورہ دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے شکوہ کیا کہ جن اداروں کی حدود ہی نہیں وہ صوبائی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔ رینجرز کو تو سندھ حکومت نے خود بلایا تھا۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت آپریشن کے خلاف نہیں اور نہ ہی رینجرز کے خلاف ہے ۔ کراچی میں آپریشن جاری رہے گا اور سندھ حکومت کی رضامندی سے جاری رہے گا۔ مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کوششوں سے حالات بہتر ہوئے۔ نتائج کو متاثر نہیں کرنا چاہتے۔