جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان ایک سلطانی گواہ کا اعترانی بیان ہے، انہوں نے دل کی بات زبان پر لا کر اسٹیٹس کو کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) لاہور سے جاری کئے جانے والے بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے ہی سے ہو گا، بڑوں کی کرپشن کے محلات اندھوں کو بھی نظر آتے ہیں مگر نیب کو دکھائی نہیں دے رہے۔ سراج الحق نے کہا کہ چند مغل شہزادے اور مفاد پرست ٹولہ مخلص کارکنوں کی قربانیوں کا پھل کھا رہا ہے، اور سرکاری عہدوں کو ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنانے والے ملک و قوم سے خیانت کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات کے بغیر انتخابات اسٹیٹس کو کے تسلسل کا ذریعہ بنتے ہیں اور پاکستان میں سیاست اصولوں کے بجائے گھنٹہ گھر کے گرد گھومتی ہے۔