counter easy hit

رینجرز کو اختیارات نہ دیناسندھ حکومت کی بدنیتی ہے، عابد شیر علی

he intent is not dynasnd Rangers options, Abid

he intent is not dynasnd Rangers options, Abid

فیصل آباد ………پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کو اختیارات نہ دینے میں سندھ حکومت کی بد نیتی شامل ہے ، وفاق کا عزم ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ وزیرمملکت عابد شیرعلی نے فیصل آباد میں پنجاب پی ایم سی چوک سرگودھا روڈ کو شہید کیپٹن اسفند یار کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں ہوں ان پر زمین تنگ کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور ادارے پاک فوج اور رینجرز کے ساتھ کھڑے ہیں ، حکومت کے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں ، پیپلز پارٹی کو بے نظیر بھٹو کی شہادت نہیں بھولنی چاہئے کیونکہ ابھی تک ان کے قاتل نہیں ڈھونڈے جا سکے ۔عابد شیر علی نے کہا کہ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں ہے۔