الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو این اے 154 لودھراں کا دورہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے، حمزہ شہباز سے سات روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن سے قبل حلقے کا دورہ کرنے پر پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی بھی رکن اسمبلی کا انتخابی حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ حمزہ شہباز سات روز کے اندر اپنے اس دورے پر وضاحت پیش کریں۔ حلقہ این اے ایک سو چون میں ضمنی انتخاب تیئس دسمبر کو ہو گا۔