ایف آئی اے نے عمران فاروق کے قتل میں ملوث گرفتار ملزموں کے بیان قلم بند کر لئے، جس کے بعد متحدہ کے قائد اور محمد انور کے وارنٹ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے بیان قلم بند کر لئے ہیں، اور اب ایم کیو ایم کے قائد اور محمد انور کے وارنٹ بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق خالد شمیم اور معظم علی نے عمران فاروق کے قاتلوں کی معاونت کی، کاشف کامران اور محسن علی کو برطانیہ بھیجا، جہاں ملزموں نے عمران فاروق کا قتل کیا، ایف آئی اے آج عدالت سے ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ لے گی۔