counter easy hit

کوئٹہ :گیس لیکج سے دھماکے ، بچے سمیت دو افراد جاں بحق

QUETTA: gas leakage explosion, killing two people,

QUETTA: gas leakage explosion, killing two people,

فیض آباد میں کمرے میں گیس بھرنے سے 4 سالہ محمد اکرم ، جوائنٹ روڈ پر عباس مسیح گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے مارا گیا ، حاجی غیبی روڈ پر دھماکے سے دو افراد جھلس کر زخمی
کوئٹہ (یس اُردو) کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور گیس لیکج کے باعث چھ مختلف واقعات میں4 سالہ بچہ اور ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 9 افراد جھلس گئے ۔ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث پارہ منفی 1 تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے عوام کو مسائل درپیش ہیں ۔ پہلا واقعہ کلی فیض آباد میں پیش آیا جہاں کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث نادیہ بی بی بے ہوش جبکہ اس کا 4 سالہ بیٹا محمد اکرم جاں بحق ہو گیا ۔ دوسرا واقعہ جوائنٹ روڈ پر رونما ہوا جہاں کمرے میں گیس بھرنے کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث عباس مسیحی جاں بحق ہو گیا ۔ حاجی غیبی روڈ پر گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا جس سے باپ بیٹا جھلس گئے ، پشتون آباد میں گیس دھماکے میں علائو الدین ، اس کا بیٹا سلیمان اور بیوی حمیدہ بی بی جھلس گئے ۔ کلی عالمو میں بھی کمرے میں گیس بھرنے سے گل تمام بے ہوش ہو گئی جبکہ دو مختلف واقعات میں عبیداللہ اور بن یامین بھی گیس لیکج دھماکے میں جھلس گئے ۔ ان تمام افراد کو بی ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے ۔