پیپلز پارٹی کی جانب سے آج کے اجلاس میں پھر قرار داد پیش نہ کرنے کا فیصلہ ، اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا فیصلہ
کراچی (یس اُردو) کراچی میں رینجرز کی موجودگی میں توسیع کا معاملہ آج بھی حل نہ ہوسکا ، حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج کے اجلاس میں پھر قرار داد پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے تمام اہم پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج کے ہونے والے اجلاس میں بھی رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کوئی قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کی جائے گی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔