پیرس: پیپلز پارٹی یورپ کوارڈینیٹر اور پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر اور فرانس کے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری کامران گھمن نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول نائن الیون سے بڑا سانحہ تھا۔
جس کے زخم آج تک تازہ ہیں۔ اس قسم کی وارداتوں کے پیچھے موجود اصل اہداف تک رسائی حاصل کر کے ان کا قلع قمع ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی اور خوشخالی کے راستے پر گامزن ہو اور دنیا میں پہلی ایٹمی اسلامی ریاست کے طور پر اپنا وجود قائم رکھ سکے۔
حکومت وقت کو چاہیے کہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلے۔ پاکستان مزید کسی بھی قسم کے عدم استحکام اور محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔