وزیراعظم نے اسلام آباد کے 122 تعلیمی ادارے اے پی ایس کے شہداء سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی۔ کہتے ہیں تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سانحہ پشاور کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کے 122 تعلیمی ادارے اے پی ایس کے شہداء سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا شہید بچوں نے روشنی کے بیج بوئے اپنے بچوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور تعلیم کے فروغ سے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا عدم برداشت پیدا کرنے والے بچوں کی تعلیم نہیں چاہتے۔