چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے جائلز کلارک بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات کرکے آج شام تک آگاہ کریں گے۔
لاہور: (یس اُردو نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے ایک بار پھر امید باندھ لی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بی سی سی آئی کو چار روز پہلے یاد کروایا تھا کہ وقت بہت کم رہ گیا ہے لیکن بھارت کی طرف سے ابھی تک کرکٹ سیریز کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا جائلز کلارک سے آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے وہ بھی چاہتے ہیں کہ پاک بھارت سیریز ہو۔ جائلز کلارک پاک بھارت سیریز میں مدد کر رہے ہیں۔ شہریار خان نے بتایا جائلز کلارک نے کہا ہے کہ آج پھر بی سی سی آئی سے رابطہ کر کے جواب لوں گا۔ شہریار خان نے فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہم نے تو کر لیا ہے۔