counter easy hit

توہین عدالت کیس، آئی جی سندھ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

Case, the IG could not be indicted today

Case, the IG could not be indicted today

سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں صحافیوں پر تشدد اور توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوئی ، 22 دسمبر کو اگلی سماعت، حلفیہ معافی نامہ عدالت میں جمع
کراچی (یس اُردو) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر 14 افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی سماعت جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل نئی بینچ میں ہوئی ۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی بھی عدالت میں موجود تھےِ۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس احمد علی شیخ نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے سوال کیا کہ آپ کیا تیار کر کے آئے ہیں۔ جس پر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ میں مکمل تیاری کر کے آیا ہوں۔ جسٹس احمد علی شیخ نے سوال کیا کہ کیا آپ نے توہین عدالت کے مرتکب ہونے والے پولیس افسران کو الزامات کے متعلق آگاہ کردیا ہے جواب میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ اس معاملے میں خود پیروی کرنا چاہتے ہیں اس لئے سماعت ملتوی کی جائے ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبد الفتاح ملک کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ آئی جی سندھ نے گزشتہ روز نیا حلفیہ معافی نامہ جمع کرایا ہے ۔