رینجرز اختیارات میں توسیع پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے تاہم اس بات کا امکان ہے کہ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر اس کا حل نکال لیا جائے گا
کراچی (یس اُردو) سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز ڈے کی وجہ سے رینجرز اختیارات میں توسیع کی قرار داد آج بھی ایجنڈے پر نہیں ، اسپیکر سراج درانی کہتے ہیں قرار داد کل ایجنڈے پر تھی اپوزیشن نے پیش نہیں ہونے دی، شہلا رضا نے بھی اپوزیشن پر تنقید کی۔
رینجرز کے اختیارات میں توسیع تو نہ ہوئی لیکن سیاستدانوں نے بیان بازی کا اختیار خوب استعمال کیا ، سراج درانی نے گزشتہ روز قرار داد پیش نہ ہونے کا الزام اپوزیشن پر لگایا تو شہلا رضا نے پہلے دس سال کے لیے جانے والوں کو اب بیس سال کی دھمکی دیدی ۔
مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے بعد مزید کرپٹ سیاستدانوں کی لائن لگی ہے ، پیپلز پارٹی اپنے آپ کو بچانا چاہتی ہے ۔رینجرز اختیارات میں توسیع پر سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے تاہم اس بات کا امکان ہے کہ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر اس کا حل نکال لیا جائے گا ۔