counter easy hit

سندھ ہائی کورٹ، ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست دائر

Sindh, Ali's name to be removed from the ECL filed

Sindh, Ali’s name to be removed from the ECL filed

درخواست میں ایان علی نے یہ موقف اختیار کیا کہ میری ضمانت ہو چکی ہے میرا نام ای سی ایل میں ہے ، ای سی ایل میں نام ڈالنا قانون کی خلاف ورزی ہے
کراچی (یس اُردو) سندھ ہائی کورٹ میں سپر ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی ۔
سپر ماڈل ایان علی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ای سی ایل سے میرا نام خارج کیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری ضمانت ہو چکی ہے میرا نام ای سی ایل میں ہے۔ ای سی ایل میں نام ڈالنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں وزرات داخلہ اور انچارج ائیر پورٹ کو فریق بنایا گیا ہے ۔