ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈھوک رتہ کا رہائشی 22 سال کا جمشید مریڑ چوک پر ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کے گزرنے کے موقع پر سیلفی بنانا چاہتا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا
راولپنڈی (یس اُردو) راولپنڈی میں مریڑ چوک کے قریب سیلفی بناتے ہوئے 22 سال کا جمشید ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ، نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈھوک رتہ کا رہائشی 22 سال کا جمشید مریڑ چوک پر ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کے گزرنے کے موقع پر سیلفی بنانا چاہتا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا ، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے نوجوان کی نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان ریلوے کا ملازم بھی تھا۔