counter easy hit

رینجرز اختیارات میں توسیع ، قرار داد کل پیش کی جائے گی، نثار کھوڑو کا اعلان

Rangers powers, the resolution Khuhro

Rangers powers, the resolution Khuhro

سندھ اسمبلی میں سنیئر وزیر نثار کھوڑو کا کل رینجرز کے اختیارات توسیع کی قرار داد پیش کرنے کا اعلان ، اپوزیشن سے ہنگامہ آرائی نہ کرنے کی اپیل بھی کی
کراچی (یس اُردو) نثار کھوڑو نے اعلان کیا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کی قرار داد کل سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی ، اپوزیشن سے ہنگامہ آرائی نہ کرنے کی اپیل جبکہ شہر یار مہر کا مائیک بند کرنے پر اپوزیشن کا شور شرابا، ایوان آج بھی مچھلی منڈی بنا رہا۔سندھ اسمبلی میں سنیئر وزیر نثار کھوڑو کا کل رینجرز کے اختیارات توسیع کی قرار داد پیش کرنے کا اعلان کر دیا، اسپیکر اور شہریار مہر میں گرما گرمی کے بعد ایوان میں پھر شور شرابہ ہوا ، بولنے کی اجازت نہ ملنے پر فنکشنل لیگ ، ن لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان واک آؤٹ کر گئے۔ بعد ازاں تحریک استحقاق مسترد ہونے پر ایم کیو ایم کے ارکان بھی ایوان سے باہر نکل گئے۔
آج اجلاس کے دوران شہریار مہر کھڑے ہو گئے اور اسپیکر سے مکالمہ شروع کر دیا، اسپیکر نے شہریار مہر کو بیٹھنے کیلئے کہا جس پر اسپیکر اور شہریار مہر کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا تو اسپیکر نے شہریار مہر کا مائیک بند کر دیا، اسپیکر نے شورشرابے کے دوران ہی وقفہ سوالات شروع کرا دیا۔جس کے بعد برہم ہو کر فنکشنل لیگ ، ن لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان اپنی سیٹوں سے کھڑے کر کہتے رہے کہ پہلے انہیں سنا جائے تاہم اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے لیکن اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔
تاہم اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن خالد احمد نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی ، ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے تحریک مسترد ہونے پر ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔