کرس گیل نے ہمیشہ پیسے کو اس قدر ترجیح دی ہے ، کہ اس کو بھاڑے کا کرکٹر بھی کہا جاتا ہے ، تا ہم اب اس نے سال 2016 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ الیون میں واپس آنے کے کی امید ظاہر کی ہے ۔
سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرس گیل ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ پر دولت کو فوقیت دیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بجائے ، بگ بیش لیگ میں حصہ لیں گے ۔ اس کو بہانہ کہیں کہ حقیقت ، کرس گیل کا کہنا ہے کہ میں ابھی بیک انجری سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوا اس لئے فوری طور پر ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنا میرے لئے مشکل ہے ۔ اب میں آہستہ آہستہ کھیل میں واپس آ رہا ہوں اور جونہی خود کو ٹیسٹ کے لئے فٹ سمجھوں گا ، آ جاوں گا ۔ گیل نے کہا ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹا ئر نہیں ہوا اور نئے سال اس فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنا بھی میرے ایجنڈے میں شامل ہے ، تا ہم حال ہی میں بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے حوالے سے بتایا کہ میں نے 92 رنز کی اننگز کھیلی تو اس کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا کہ جیسے مجھے کسی بس نے ہٹ کیا ہو ۔