ایتھنز (سکندرریاض چوہان) جماعت اہلسنت یونان کی جانب سے مرکزی جلوس میلادالنبیۖ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ایتھنز میں 27 دسمبر 2015 بروز اتوار دن 11 بجے جلوس پلاتیہ کوجیہ امونیا سے برآمد ہو کر پلاتیہ کو مودورو میں اختتام پذیر ہو گا۔سنی تحریک یونان کے ہیڈ آفس جامع غوثیہ منیدی میں ہونے والے ایک اجلاس میںم یلاد کمیٹی یونان کے زیر انتظام مرکزی جلوسِ میلاد ۖکے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
جس میں صدر جماعتِ اہلسنت یونان مولانا غلام یاسین وڈالوی ، صدر علما کونسل مولانامحمد مرتضی قادری، صدر سنی تحریک یونان چوھدری شاہد نواز وڑائچ قادری عرفانی ، نائب صدر محمد ظہیر جرال ،مولانا محمد ارشد مصطفائی قادری، خطیب جامعہ سفینہ پنج تن پاک پیراستیری حافظ عمر قذافی، خطیب محمدیہ غوثیہ منیدی سید مظفر شاہ ،مہریہ نصیریہ کوالا چوک حافظ محمد سفارش، جامع انوار مدینہ میگارہ رضوان احمد ،صدر مسجدصدیق اکبر پیترالونا چوھدری عظمت ورک، صدر محمدیہ غوثیہ مسجد شاہد اقبال، صدر جامعہ المصطفی آسپروپیرگوس مولانا محمد خضر حیات گولڑوی، خطیب جمعہ مسجد واسلیکو ماسٹر محمد آصسف گولڑوی ودیگر ارکان نے شرکت کی۔
علماکرام نے جلوس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے باوضو شرکت کرنے پر زور دیا۔جماعت اہلسنت کی تنظیموں کی جانب سے طے پایا کہ ستائیس دسمبر صبح گیارہ بجے امونیا اسکوائر پر جمع ہو جائیں تا کہ گروپ کی شکل میں جلوسِ میلاد میں شریک ہوا جائے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ سب اخبارات و اشتہارات کے ساتھ ساتھ کارکنان جماعتِ اہلسنت جمعہ و دیگر اجتماعات میں بھر پور دعوت عام کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ مسلمان اس جلوس میں شرکت کر سکیں۔ اجلاس میں میلاد کمیٹی یونان کی تیاریوں کوبھی سراہا گیا۔ آخر میں یونان و دنیا بھر میں جلوسِ پاک کے عظیم اجتماعات کیلئے امن و آشتی کے ساتھ گزرنے کی دعائیں کی گئیں۔