چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں انتہاپسندی کی سوچ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ تعاون کے ذریعے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
چینگ ژو: (یس اُردو) چین کے شہر چینگ ژو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چودہویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خطے میں ریاستی خودمختاری اور اندرونی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ انتہاپسندی کی سوچ کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا توانائی بحران پر قابو پانا چاہتے ہیں انرجی سیکٹر حکومتی توجہ کا مرکز ہے ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کا ایجنڈا سر فہرست ہے۔