شکار پور اور عباس ٹاؤن دھماکے میں ملوث چار دہشت گردوں کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا، دوسری طرف 29 افراد کے قتل میں ملوث بابا لاڈلہ کے بھائی ذاکر لاڈلہ کی گرفتاری بھی ظاہر کر دی گئی ہے۔
کراچی: (یس اُردو)بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور ایم اے جناح روڈ سے گرفتار دہشت گردوں میں محمد انور بھی شامل ہے جس کی گرفتاری پر پچیس لاکھ روپے انعام مقرر تھا، دہشت گرد شکار پور اور عباس ٹاؤن دھماکے کے علاووہ مستونگ اور نوشکی میں زائرین کی بسوں اور نیٹو کی گاڑیوں پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ ان سے اینٹی ٹینک مائینز، دستی بم، چالیس ڈیٹو نیٹر اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث تمام دہشت گردوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔دوسری جانب سٹی زون پولیس نے 29 افراد کے قتل میں ملوث بابا لاڈلہ کے بھائی ذاکر لاڈلہ کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔ رحمان ڈکیت کا بھتیجا اور شیراز کامریڈ کا بھائی شیری بھی پکڑا گیا ہے۔