الیکشن کمیشن نے سانگھڑ، خیر پور اور بدین کے بلدیاتی انتخابات میں ہر پولنگ سٹیشن پر رینجرز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نوٹیفکیشن کے مطابق سانگھڑ، خیر پور اور بدین میں ہر پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے۔ رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار حاصل ہو گا۔ رینجرز اہلکار پولنگ سٹیشن پر امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کر سکیں گے۔ رینجرز تعیناتی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسرز کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ سانگھڑ کے تمام جبکہ خیر پور اور بدین کے متعدد پولنگ سٹیشنز پر ملتوی ہونے والے انتخابات سترہ دسمبر کو ہونگے۔