روسی صدر ولادیمیر کو دنیا کی سب سے طاقتور شخصیت مانا جاتا ہے لیکن اب ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاید پوٹن کو کبھی موت نہ آئے۔
ماسکو: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈٰیا میں چھپنے والی تصویروں نے ہر طرف تہلکہ مچا دیا ہے۔ ان میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی 1920ء اور 1941ء کی تصویریں ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ تقریبا 100 سال گزر جانے کے باوجود ان کی عمر اور شکل میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ پچھلی صدی کی یہ دونوں تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شکلیں بالکل ولادیمیر پوٹن جیسی ہیں۔ یہ دونوں افراد روسی یونیفارمز میں ملبوس ہیں۔ آن لائن پر یہ تصاویر پوسٹ کرنے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 63 سالہ روسی صدر دراصل پچھلی صدی میں بھی زندہ تھے۔ ان تصاویر کو سینکڑوں بار آن لائن شیئر کیا جا چکا ہے اور اس پر لوگ اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔ کچھ کا ماننا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آب حیات پی لیا ہے جس کے باعث ان کو کچھ نہیں ہوگا۔