counter easy hit

سانحہ آرمی پبلک سکول نے قوم کو متحد کردیا :عمران خان

Army Public School tragedy has united the nation: Imran

Army Public School tragedy has united the nation: Imran

دہشتگردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا ، آج کے دن دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کرنا چاہیئے :سانحہ پشاور پر خطاب
اسلام آباد (یس اُردو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سولہ دسمبر کے دن قوم بڑے سانحہ سے دوچار ہوئی ہے ، سانحہ آرمی پبلک سکول نے قوم کو متحد کر دیا ، قوم کے بچوں کو تعلیم کیلئے محفوظ مستقبل دینا ہوگا ۔ عمران خان نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو کبھی نہیں بھولنا چاہیئے ۔ دہشتگردی کو شکست دے کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہیئے ، معصوم بچوں کی قربانی نے پوری قوم کو متحد کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ سولہ دسمبر کے دن قوم بڑے سانحہ سے دوچار ہوئی ہے ۔ معصوم بچوں اور اساتذہ کو دہشتگردوں نے شہید کیا ۔ آج کے دن دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیئے ، بچوں کو تعلیم کیلئے محفوظ مستقبل دینا ہوگا ۔