counter easy hit

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا نیو اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبے پر تحفظات کا اظہار

Senate Standing Committee expressed reservations

Senate Standing Committee expressed reservations

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، چیئرمین کمیٹی کہتے ہیں منصوبے میں گھپلے نظر آ رہے ہیں، میڈیا کو ایئر پورٹ کے اندر آنے کی اجازت کیوں نہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، کمیٹی کو نئے اسلام آباد ایئر پورٹ منصوبے پر بریفنگ دی گئی، سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کیلئے تین ہزار دو سو نواسی ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے، منصوبے پر اکیاسی ارب روپے لاگت آئے گی، جس زمین پر منصوبہ بنایا جا رہا ہے وہاں پانی نہیں ہے، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے دو ڈیم بنائے جائیں گے، قائمہ کمیٹی نے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ انچاس ارب خرچ ہو چکے ہیں مگر نظر کچھ نہیں آ رہا، کمیٹی نے جڑواں شہروں میں رہائشی کالونیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے ارکان نے زیر تعمیر اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ بھی کیا۔