نیب ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ سندھ کے سابق وزیر، ایم پی اے اور متعدد افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نیب بورڈ کی اہم بیٹھک سیاست دانوں اور بیورو کریٹس کے خلاف کرپشن مقدمات اور الزامات کی چھان پھٹک۔ ایک ریفرنس دائر کرنے کی منظوری، دو پرانی فائلیں بند، سات نئی کھول دی گئیں۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ کیخلاف 37 کروڑ کی خورد برد کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ مردان شاہ کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن اور نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کیخلاف قومی خزانے کو ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات ہوں گی۔
سابق رکن سندھ اسمبلی غلام قادر پلیجو، سابق جی ایم کراچی پورٹ رؤف اختر فاروقی، سابق ممبر ایف بی آر شاہد جتوئی، وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور فیاض الحسن اور کچھ سی ڈی اے افسران کیخلاف تحقیقات کی بھی منظوری دیدی گئی۔ سابق سیکرٹری محنت بلوچستان نصیر بلوچ کی پلی بارگین پیشکش منظور، سابق صوبائی وزیر غزالہ کیخلاف تحقیقات ختم کر دی گئیں۔