لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ +محمد رضا)ممتاز سماجی سیاسی شخصیت سابق امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر22خالدجاوید بٹ نوری نے آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے حوالے سے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ 16دسمبر کا دن اس حوالے سے ناقابل فراموش ہے کہ اس دن آرمی پبلک سکول کے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ے گئے جس سے ہر آنکھ نم ہے اور ہر دل اداس ہے ایک سال گزرنے کے باوجود یہ زخم تازہ ہیں اس واقع کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقع میں ملو ث چہروں کو بے نقاب کیا جائے اور کارواقعی سزا دی جائے