counter easy hit

رینجرز تعیناتی کے معاملہ کو متنازعہ نہ بنایا جائے :خورشید شاہ

Rangers deployment should : Shah

Rangers deployment should : Shah

کیا ستم ظریفی ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈٰو وزیر داخلہ کے پاس پہنچ گئی لیکن وزیراعلیٰ سندھ کے پاس نہیں پہنچی :اپوزیشن لیڈر
سکھر (یس اُردو) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاق سے کردیا شکوہ ، کہتے ہیں کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو وزیر داخلہ کے پاس پہنچ گئی ، لیکن جہاز کا کپتان کہلانے والے وزیراعلیٰ سندھ کے پاس نہیں پہنچی ، رینجرز کے اختیارات چھینے نہیں گئے ، صرف اتنا کہا ہے کہ جہاز کے کپتان کو اعتماد میں لو ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وفاق پر برس پڑے ۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکوے گلے کئے ، کہتے ہیں وفاقی حکومت کا دباؤ سندھ پر ہی ہے ، پاکستان کے دوسرے حصوں سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیوں نہیں پکڑا جاتا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا معاملہ عدالت میں ہے تو فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو وزیر داخلہ کے پاس ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس نہیں ، یہ ستم ظریفی ہے ۔ خورشید شاہ نے درخواست کی کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے کو متنازعہ نہ بنایا جائے ، اختیارات چھینے نہیں گئے صرف اتنا ہی کہا ہے کہ جہاز کے کپتان کو اعتماد میں لو ۔ خورشید شاہ نے سانحہ پشاور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔