بھارت کے معروف اداکار اوم پوری ہندو انتہاء پسندوں کیخلاف برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ شدت پسندوں سے خطرہ ہوا تو پاکستان آ جاؤں گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساری دنیا میں لوگ گائے کا گوشت کھاتے ہیں، بھارت میں بھی اجازت ہونی چاہیے۔
لاہور: (یس اُردو) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارت کے معروف اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ بھارت میں گائے کے گوشت پر ہنگامہ کرنے والے لوگ بہت تھوڑی تعداد میں ہیں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ پوری دنیا میں گائے کا گوشت کھانے والوں سے لڑیں گے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے گائے کا گوشت کھانے کی تو بات کر دی ہے لیکن اگر ہندو انتہاء پسندوں سے خطرہ ہوا تو پاکستان آ جائوں گا۔
اوم پوری نے کہا کہ بھارت میں لوگ گائے کا دودھ پیتے ہیں لیکن جب گائے دودھ دینے کے قابل نہیں ہوتی تو اسے سڑکوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت سے گائے کا گوشت بیرون ممالک برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ اگر بھارت میں مسلمان گوشت کھانا چاہتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔