پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے غیر حمتی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں ن لیگ 9 اور سندھ میں پیپلز پارٹی 53 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
لاہور: ( یس اُردو) پنجاب کے 21 اور سندھ کے 16 اضلاع کے متعدد حلقوں میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوئی۔ پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے لیکر شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہی۔ غیر حمتی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کی 17 نشستوں میں ن لیگ 9 سیٹیں لیکر سرفہرست ہے۔ آزاد 6، پی ٹی آئی اور ضیاء لیگ 1، 1 سیٹ پر کامیابی حاصل کر سکی۔ ادھر سندھ کی 67 میں سے 65 نشستوں کے غیر حمتی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 53 نشستوں کے ساتھ سرفہرست اور 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ فنکشنل لیگ اور ایم کیو ایم 3، 3 نشستوں پر کامیاب ہو سکی۔