کراچی……….ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پہلا نامکمل عبوری چالان مرتب کر لیا ہے جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 7افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ تینوں گرفتار ملزموں کے اعترافی بیانات کو بھی عبوری چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔نامکمل عبوری چالان میں معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو گرفتار ملزم جبکہ الطاف حسین، کاشف خان کامران، محمد انور اور افتخار حسین کو عدم گرفتار ملزم ظاہر کیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم کے سامنے گرفتار ملزمان کے اعترافی بیانات کو بھی عبوری چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ عبوری چالان کے مطابق 16ستمبر 2010کو ملزم محسن علی نے لندن میں اپنے ساتھی کاشف خان کامران کے ساتھ مل کر ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا۔