سڈنی…….کرس گیل کا بلاّ جس روز چل جائے اُس دن بولروں کی خیر نہیں ہوتی۔کرِس کے لئے کھیل کا سامان بنانے والی کمپنی نے ایک اچھوتا بیٹ تیار کیا ہے جو انہی کا طرح بہت اسپیشل ہے۔کرکٹ میں دہشت کی علامت جب فارم میں ہوں تو بولرز کی سب سے بڑی شامت بن جاتے ہیں۔جی ہاں کرس گیل جس روز موڈ میں ہوں ان کی ٹیم کا جیتنا ممکن ہی نہیں یقینی ہوجاتا ہے۔گیل آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں آج شب برسبین ہیٹ کے خلاف مقابلے میں سنہری بلّے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بلّا ہوگا جس کی تیاری کے دوران سنہرے رنگ کااستعمال ہوا ہے۔اسے تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا انہیں بچوں سے ملا جو کرس گیل کے ہاتھ میں تلوا ر کی طرح چمکتا ہوا بلا دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ابتدا میں بلّے میں خالص سونا استعمال کا منصوبہ تھا لیکن غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ ارادہ ترک کر کے گولڈن پینٹ استعمال کیا گیا۔