counter easy hit

کینیڈا میں سرپرائزڈنر، مہمانوں کی سفید رنگ کے لباس میں شرکت

Srprayzdnr in Canada,

Srprayzdnr in Canada,

ٹورنٹو……..کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں گزشتہ دنوں ایک سر پرائزڈنر کا انعقادکیا گیا جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے ایک مطلوبہ مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔ ڈائنر این بلینک نامی اس منفرد ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ کا سہارا لیا گیا جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پرحیرت انگیز طور پر ہزاروں افراد سفیدرنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے ۔ اس منفرد ڈنر کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا جس کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھنے کا انتظام تک انہی مہمانوں نے کیا، سب کچھ سفید ہی سفید تھا جیسے کہ چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔ واضح رہے کہ ڈائنر این بلینک کا آغاز1988میں پیرس سے ہوا جہاں دوستوں نے عوامی مقام پر مل بیٹھنے کیلئے سفید ڈریس کوڈ کا انتخاب کیا جسکے بعد سے اب یہ ایک سالانہ ایونٹ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسکا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔