لاس اینجلس …….یوں تو دنیا بھر کی مشہور و معروف شخصیات کی زیر استعمال اشیاء نیلامی کیلئے پیش کی جاتی رہتی ہیں لیکن اب شادی کے کیک کا ٹکڑا بھی نیلام کردیا گیا ہے۔جی ہاں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کے کیک کا ایک ٹکڑا 1375امریکی ڈالرمیں نیلام کردیا گیا ہے۔لاس اینجلس کے ایک نیلامی ہاؤس میں فروخت ہونے والافروٹ کیک کا یہ ٹکرا 34سال قبل محفوظ کیا گیا تھا جبکہ منتظمین اس کیک کے ٹکڑے کے 4ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوجانے کیلئے پر امیدتھے۔واضح رہے کہ 29جولائی 1981کو لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کے موقع پر کاٹا گیا فروٹ کیک شاہی خاندان کے مشہور شیف ڈیوڈ ایوری نے تیا رکیا تھا۔