اسلام آباد…..ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ۔شدید سردی کے باعث شانگلہ کے ندی نالوں میں پانی جم گیا ۔ زیارت میں گیس کی بندش نے لوگوں کو سرد موسم میں مشکلات سے دوچار کردیا ۔ گلگت بلتستان میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے ۔مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔شانگلہ کے علاقے یخ تنگے میں دن کے اوقات میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر نے کے باعث ندی نالوں میں پانی جم گیا ہے ۔
بلوچستان میں چمن، پشین اور زیارت سمیت کئی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ۔زیارت میں شدید سردی کے دوران گیس کی بندش سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرف باری کا امکان ہے