ملتان کے دو مختلف مقامات پر شادیوں میں ہوائی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔
ملتان: (یس اُردو) خواجہ کالونی کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 32 سالہ عبد الرحمن کے سر میں گولی لگی۔ جسے نشتر اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے متعدد باراتیوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسرا واقعہ اسلام نگر میں پیش آیا۔ جہاں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 14 سالہ محمد ارشد جاں بحق اور اس کے دو دوست زخمی ہو گئے۔ جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔