وزیر داخلہ کے حکم پر بغیر تصدیق بچے پر مقدمہ درج کرنے والے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار سمیت تین اہلکار معطل کر دئیے گئے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) 3 سالہ بچے پر بغیر تصدیق پرچہ درج کرنیوالے تفتیشی افسر اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کو وزیر داخلہ کے حکم پر معطل کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے حکم پر ایس پی کو شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں استفسار کیا گیا ہے کہ بغیر تصدیق بچے پر ایف آئی آر کیوں کاٹی گئی؟ وزیر داخلہ نے اس معاملے پر آئی جی سے وضاحت طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے وضاحت طلب کی ہے کہ بغیر تصدیق بچے کے خلاف ایف آئی آر کیوں کاٹی گئی۔ اپنے حکم میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ پولیس اہلکار ادارے کی بد نامی کا باعث بنے، لہٰذا ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔