جہازوں کی تعداد رواں ماہ تک چالیس ہوجائے گی ، ادارے میں کام کرنے والے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائےگا :وزیر خزانہ
اسلام آباد (یس اُردو ) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ، کسی ایک ملازم کو نہیں نکالیں گے ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے پی آئی کے جہازوں کی تعداد رواں ماہ چالیس تک پہنچ جائے گی ، حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ کسی ایک ملازم کو بھی نہیں نکالا جائےگا ۔ پی آئی اے کیلئے سٹریٹیجک شراکت دار حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ آرڈیننس کا اجراء پی آئی اے کو آزادانہ فیصلے کرنے کیلئے جاری کیا گیا ۔ کاروباری نوعیت کے آزادانہ فیصلے کرنے سے ادارہ کے منافع میں اضافہ ہوگا ۔