پشاور……پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران 71 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن قاضی کلے، افغان کالونی، اتحاد کالونی اور پتنگ چوک کے علاقوں میں کیاگیا۔ جس دوران تین افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے دو پستول اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔مشتبہ افراد کوتھانہ فقیر آباد منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔